ریاست مدھیہ پردیش میں کاروباری آنند مہندرا نے اپنی کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین کو کیلے کے پتوں پر کھانا کھلائے جانے کی پہل کی ہے۔
دراصل کمپنی کی کینٹین میں ملازمین کو پلیٹ میں کھانا دینے کے بجائے کیلے کے پتوں پر کھانا دیا جارہا ہے۔ جس کی پوری دنیا میں تعریف کی جارہی ہے۔
آنند مہندرا نے یہ معلومات ٹویٹر کے ذریعے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیلےکی کھیتی کرنے والے کسانوں کی مدد کرنے کی بھی بات کہی ہے۔
آنند مہندرا کے ٹویٹ کے بعد مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ' ہم مل کر اس وبا کو شکست دیں گے۔