مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں جماعت اسلامی ہند کی خاتون شعبے کی کل ہند دس روزہ مہم کا اختتام ہوگیا۔
مرد اور خواتین کے ذریعے ہی خاندان کی تشکیل ہوئی ہے اور خاندان ہی معاشرے کی بنیادی عقائد ہے۔ یہ جتنا مضبوط ہوگا اتنا ہی مضبوط معاشرہ اور سماج ہوگا۔ موجودہ دور میں خاندانی نظام میں انتشار پیدا ہو رہا ہے۔ اس کو متحد کرنے کے لئے جماعت اسلامی ہند کی خواتین شعبے نے کل ہند دس روزہ مہم کا انعقاد کیا تھا، جس کا عنوان تھا مضبوط خاندان، مضبوط سماج، جس کے ذریعے مختلف ریاستوں میں تقریبات کا انعقاد ہوا۔
جس میں پوسٹر میکنگ کمپیٹیشن اور اسپیچ کمپیٹیشن کا بھی اہتمام ہوا۔ جس میں بچوں نے بہترین کارکردگی دکھائی تو وہیں دوسرے مزاہب کے بچوں نے بھی شرکت کی اور انعامات حاصل کیے۔
یہ بھی پڑھیے
خودکشی کے بڑھتے واقعات پر قدغن کیسے لگے؟
تقریبات میں شرکت کرنے آئیں غازیہ آفتاب کا کہنا تھا 'مضبوط خاندان کے لیے بیداری مہم کا انعقاد جی آئی ایچ کی جانب سے ایک زبردست کوشش ہے۔ جماعت اسلامی ہند نے زیادہ تر اقلیتی علاقوں میں تقریبات کی ہیں اور اس سے خواتین کو ضرور فیض حاصل ہوگا۔ اس دوران پروگرام میں نامور اسپیکروں نے شرکت کی اور لوگوں کو حالات حاضرہ سے واقف کرایا.