ETV Bharat / state

AIMPLB Meeting in Indore اندور میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے دو روزہ اجلاس کا آغاز

اندور میں مسلم پرسنل لا بورڈ کا 28واں دو روزہ اجلاس پیتم پور میں آج سے شروع ہو گیا۔ اس دو روزہ اجلاس کے دوران نئے صدر کے انتخاب کا امکان ہے۔

اندور میں آل  انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے اجلاس کا آج سے آغاز

author img

By

Published : Jun 3, 2023, 8:10 PM IST

اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں مسلم پرسنل لا بورڈ کا 28واں دو روزہ اجلاس پیتم پور میں آج سے شروع ہو گیا۔ ملک میں شریعت کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی نامور تظیم مسلم پرسنل لا بورڈ کا دو روزہ اجلاس آج سے اندور آغاز ہوگیا ہے، جس میں نئے صدر کے انتخاب کے عمل کا امکان ہے۔ اجلاس کے لئے ملک بھر سے بورڈ کے اراکین اندور پہنچ گئے ہیں، جس میں بورڈ کے جوائنٹ سیکرٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی، مولانا فضل الرحیم جدی، مولانا ابو طالب رحمانی، مولانا عمرین محفوظ رحمانی، مولانا فضل ولی رحمانی، امارت شرعیہ بہار کے قاضی وسیع اللہ کمال فاروقی، ایڈووکیٹ اور صحافی قاسم رسول الیاس، بھوپال کے رکن اسمبلی عارف مسعود، حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی جیسے معزز شخصیات اجلاس میں شریک ہونے کے لیے اندور پہنچ گئے ہیں۔

مولانا سید رابع حسن ندوی کے انتقال کے بعد بورڈ کے نیے صدر کا کا انتخاب عمل میں نہیں آیا ہے۔ جس کے لئے دو نام علمائے اکرام اور اراکین بورڈ کے زیرغور ہیں، جیس میں مولانا سید ارشد مدنی اور مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا نام شامل ہے۔ اجلاس کا پہلا سیشن عصر کی نماز کے بعد سے شروع ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Fakhruddin Ashraf Passes Away مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر مولانا سید فخرالدین اشرف کا انتقال

واضح رہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے روایت رہی ہے کی اجلاس کے آخری دن کانفرنس منعقد کی جاتی ہے، جس کی مدرسہ جامعہ اسلامیہ میں تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی تھی اور انتظامیہ سے اجازت بھی مل گئی مگر آخری وقت میں لا اینڈ آرڈر کے پیش نظر کانفرنس کی اجازت کو منسوخ کر دیا گیا، جس کی وجہ سے اب مسلم پرسنل لا بورڈ کا دو روزہ اجلاس ہوگا، جس میں نئے صدر کا انتخاب ہونے کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.