ETV Bharat / state

Air Service in Datia دتیا سے بھوپال اور کھجوراہو کیلئے ہوائی سروس جلد شروع ہونے کا امکان

مدھیہ پردیش میں فلائٹ سے سفر کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔ ہوائی سروس وزیر داخلہ نروتم مشرا کے اسمبلی حلقہ دتیا سے شروع ہوگی۔ Flight Service in Madhya Pradesh

دتیا سے بھوپال اور کھجوراہو کے لیے جلد ہی ہوائی سروس ملنے کا امکان

author img

By

Published : May 8, 2023, 12:41 PM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے تاریخی شہر دتیا سے بھوپال اور کھجوراہو کے لیے جلد ہی فضائی سروس شروع ہوگی۔ حال ہی میں ریاستی وزراء کی کونسل نے دتیا کے ہوائی اڈے کو ائیرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ساتھ مل کر تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے بعد شہری ہوا بازی کی مرکزی وزارت بھی سرگرم ہو گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزراء کی کونسل نے اڑان اسکیم کے تحت اتھارٹی کی جانب سے دتیا ہوائی پٹی کو تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پہلے مرحلے میں دتیا سے بھوپال اور کھجوراہو کے درمیان ہوائی سروس چلانے کی تجویز پر کام شروع ہو گیا ہے۔ دریں اثنا، آج شہری ہوابازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ دتیا کو جلد ہی ایک نیا ہوائی اڈہ تحفے میں دیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی اڑان اسکیم کے تحت جلد ہی دتیا سے بھوپال اور کھجوراہو کے لیے فضائی سروس بھی شروع ہوگی۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو دتیا میں واقع پتامبرا شکتی پیٹھ پر آنے والے دیوی بھکت آسانی سے پہنچ سکیں گے۔ دتیا میں سیاحت بڑھے گی۔ انہوں نے اس کے لیے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس دوران وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ یہاں کے لوگ بھی دتیا ضلع میں ہوائی سروس شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ یہ اس علاقے کی ترقی سے جڑا معاملہ ہے۔ علاقائی رابطہ اسکیم کے تحت گوالیار سے بنگلور اور جبل پور سے حیدرآباد کے مسافروں کے لیے ہوائی خدمات چلائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: IndiGo Kolhapur-Bangalore Flight سندھیا نے انڈیگو کی کولہاپور۔بنگلور فلائٹ سروس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.