بھوپال: بلدیاتی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے ریاست کی تمام سیٹوں پر امیدوار اتارنے کا اعلان کیا ہے، تو اسدالدین اویسی کی پارٹی ایم آئی ایم کی بھی سگبگاہٹ تیز ہونے لگی ہے۔ عام آدمی پارٹی نے آئندہ تین روز میں تمام 16 میونسیپل کارپوریشن کے میئروں کے نام جاری کرنے کی تیاری میں ہے۔ AIMIM to contest urban local body polls in MP
اس حوالے سے عام آدمی پارٹی کے سیاسی انچارج مکیش گوئل نے بتایا کہ الیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔کمیٹی کی کمان ریاستی صدر پنکج سنگھ کو سونپی گئی ہے۔ گوئل نے کہا کہ منشور کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ اس میں ریاست کے بلدیاتی اداروں کے مسائل کا احاطہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:
ذرائع کا کہنا ہے کی عام آدمی پارٹی کے بعد آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بھی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری شروع کردی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ بھوپال سے کارکنوں کا ایک گروپ حیدرآباد جاکر اسعدالدین اویسی سے ملاقات کی۔ جس کے بعد پارٹی نے کارکنوں کو یقین دلایا کہ ایم آئی ایم ریاست میں اپنی موجودگی پختہ کرے گی۔