ETV Bharat / state

Politics On National Anthem In MP: یوپی کے بعد مدھیہ پردیش میں قومی ترانے پر سیاست تیز - کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود

مدھیہ پردیش میں قومی ترانے پر سیاست Politics On National Anthem In MP کے درمیان کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ رامیشور شرما کو علم کی کمی ہے۔ قومی ترانے پر کسی کو کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔ اسے ریاست کے مدارس سے لے کر تمام مسلم اداروں میں گایا جاتا ہے۔ National Anthem At Madrassas in MP

Politics On National Anthem In MP: یوپی کے بعد مدھیہ پردیش میں قومی ترانے پر سیاست تیز

author img

By

Published : May 15, 2022, 5:44 PM IST

بھوپال: یو پی کے مدارس میں قومی ترانے کے نفاذ کے اعلان کے بعد ریاست مدھیہ پردیش میں بھی اس معاملے پر سیاست Politics On National Anthem In MP تیز ہوگئی ہے۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی رامیشور شرما نے ریاست کے مدارس میں اسے لازمی قرار دینے کا نعرہ بلند کیا ہے۔ وہیں اس پر کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ مدارس سے لے کر تمام مسلم اداروں میں قومی ترانہ گایا جاتا ہے،اس پر کون اعتراض کر سکتا ہے۔

Politics On National Anthem In MP: یوپی کے بعد مدھیہ پردیش میں قومی ترانے پر سیاست تیز

وہیں وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے بھی اس معاملے پر بیان دیا ہے۔ وزیر داخلہ کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے رکن اسمبلی رامیشور شرما نے کہا کہ بھارت کی سرزمین پر آباد ہر فرد اور ہر کمیونٹی کو یہاں کے آئین پر عمل کرنا ہوگا۔ رامیشور شرما نے کہا کہ یہاں کے مدارس بھی اسی سرزمین پر بنے ہیں تو ان میں قومی ترانہ گانے میں کیا حرج ہے اور سب کو اس پر عمل کرنا ہوگا۔ National Anthem At Madrassas in MP

رامیشور شرما کے اس بیان کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ رامیشور شرما کو اس بارے میں علم کی کمی ہے۔ عارف مسعود نے کہا کہ قومی ترانے پر کسی کو کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔ اسے ریاست کے مدارس سے لے کر تمام مسلم اداروں میں گایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ قاضی، مفتی اور علمائے کرام بھی اسے یوم آزادی ،یوم جمہوریہ اور دیگر خصوصی تقریبات پر گاتے ہیں۔ Congress On National Anthem In MP

یہ بھی پڑھیں: Yogi Govt Makes National Anthem Recital Mandatory In UP Madrasas: مظفر نگر کے مدارس میں قومی ترانہ کا اہتمام

عارف مسعود نے مزید کہا کہا کہ جس طرح کی بیان بازی بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران کر رہے ہیں، انہیں پہلے یہ معلوم کرنا چاہیے کہ کسی بھی مسلم اداروں اور مدارس میں قومی ترانہ پہلے سے ہی گایا جاتا ہے یا نہیں۔ سبھی مدارس میں پہلے سے ہی قومی ترانا گایا جاتا ہے۔ بی جے پی اس معاملے پر سیاست کر رہی ہے۔ قومی ترانے پر کسی کو اعتراض نہیں ہے۔ Politics On National Anthem In MP

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.