مدھیہ پردیش میں جاری نرسوں نے دھرنے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ طبی وزیر وشواس سارنگ سے ملنے کے بعد نرسیز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے احتجاج کو واپس لے لیا ہے۔ نرسوں کی مانگ کو لے کر انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
طبی وزیر وشواس سارنگ سے ملنے پہنچے نمائندوں نے دیر رات ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس کے بعد احتجاج کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔
دوسری طرف طبی وزیر وشواس سارنگ نے کہا کہ نرسوں کی مانگ کو لے کر افسران سے بات کی گئی ہے اور جلد ہی مانگوں کو پورا کیا جائے گا۔
معلوم ہو کہ ریاست کی سبھی نرس 25 جون سے غیر معینہ مدت کے لئے دھرنے کرنے کی تیاری میں تھیں۔ لیکن طبی وزیر سے ملنے کے بعد انہوں نے اسے منسوخ کردیا۔