ETV Bharat / state

Raza Murad Removed as Swachchhata Brand Ambassador: رضا مراد سوچھتا ابھیان کے برانڈ ایمبیسیڈر نہیں ہوں گے - بھوپال کی خبر

اداکار رضا مراد بھوپال سوچھتا ابھیان Bhopal Swachchhata Abhiyan کے برانڈ ایمبیسڈر نہیں ہوں گے۔ بھوپال میونسپل کارپوریشن نے جمعرات کو ہی رضا مراد کو یہ ذمہ داری دی تھی جسے شہری انتظامیہ کے وزیر نے منسوخ کر دیا۔

رضا مراد سوچھتا ابھیان کے برانڈ ایمبیسیڈر نہیں ہوں گے

author img

By

Published : Jan 14, 2022, 7:45 PM IST

بالی ووڈ کے معروف اداکار رضا مراد کو جمعرات کو بھوپال میونسپل کارپوریشن نے شہر کے سوچھتا ابھیان Bhopal Swachchhata Abhiyan کا برانڈ ایمبیسڈر بنایا تھا لیکن 24 گھنٹے کے اندر شہری انتظامیہ کے وزیر نے انہیں ہٹانے کا حکم جاری کر دیا۔

رضا مراد سوچھتا ابھیان کے برانڈ ایمبیسیڈر نہیں ہوں گے
رضا مراد سوچھتا ابھیان کے برانڈ ایمبیسیڈر نہیں ہوں گے

دراصل رضا مراد کے برانڈ ایمبیسڈر Brand Ambassador بننے کے بعد بی جے پی سمیت کئی سماجی تنظیموں نے ناراضگی ظاہر کی، جس کے بعد انہیں ہٹا دیا گیا۔

شہری ترقیات کے وزیر بھوپیندر سنگھ نے رضا مراد کے برانڈ ایمبیسیڈر بننے کے حکم کو فوری اثر سے منسوخ کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کی رضا مراد نے بھوپال کے کانگریس کے ایک رکن اسمبلی کے لیے تشہیر کی تھی، اس لیے انہیں برانڈ ایمبیسیڈر سے ہٹایا گیا۔

بھوپیندر سنگھ نے کہا کہ جو لوگ بھوپال کی ثقافت سے واقف ہیں یا جو اس شعبے میں ہیں یا صاف صفائی میں شراکت ہوں ایسے شخص/تنظیم کو سوچھتا ابھیان کے برانڈ ایمبیسڈر بنایا جائے۔ حکم نامے میں رضا مراد کو فوری طور پر برانڈ ایمبیسیڈر سے ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اس پارٹی میں اور بھی لوگ شامل تھے لیکن آرین خان پر ہی بحث کیوں: رضا مراد

واضح رہے کہ سوچھ بھارت مشن کے تحت بھوپال شہر کو سوچھ کا سربراہ بنانے کے لیے سوچھ سرویکشن-2022 میں صفائی کی سرگرمیاں مسلسل چلائی جا رہی ہیں اور شہریوں کو صفائی کے تئیں بیدار کرنے کے مقصد سے سماج کے مختلف طبقوں کے روشن خیال لوگوں کو برانڈ ایمبسڈر بنایا جا رہا ہے۔ بھوپال میں ایک صفائی بیداری پروگرام میں جمعرات کو کارپوریشن کمشنر کے وی ایس چودھری کولسانی نے اداکار رضا مراد کو سوچھتا برانڈ ایمبیسیڈر بنائے جانے کا سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.