پولیس ذرائع کے مطابق لال گھاٹي علاقے میں واقع بائی پاس شاہراہ پر ایک پل کے نزدیک گزشتہ شب دو ٹرکوں کے درمیان آمنے سامنے کی ٹکر کے بعد دونوں ٹرکوں میں آگ لگ گئی۔
حادثے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچی اور آگ بجھانے کی کوشش کی گئی، لیکن اس وقت تک دونوں ٹرکوں میں سوار پانچ افراد کی جھلس کر موت ہو گئی جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہیں، جنہیں نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
حادثے کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔ پولیس کی ابتدائی جانچ میں مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔