گیس سیلنڈر کی اضافی قیمتوں سے ناراض عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے سگڑی پر چائے بنا کر احتجاج مظاہرہ کیا۔
مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 2014ء سے اب تک گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں تقریباً چھ سے سات گناہ اضافہ ہوا ہے۔ جو گیس سلینڈر پہلے 256 روپے میں آتا تھا وہ اب تقریباً 875 روپے میں آرہا ہے ۔
عام آدمی پارٹی کے اندور کے ترجمان سنجیو وید کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت گیس سیلنڈر کی قیمتوں میں جو اضافہ کیا ہے، ہم اس کی پرزور مخالفت کرتے ہیں اور پورے بھارت میں ان کے خلاف احتجاج کریں گے۔