ETV Bharat / state

بھوپال: تقرری کے ضمن میں اردو اساتذہ کا گورنر کو میمورنڈم

مدھیہ پردیش حکومت کی جانب سے آئندہ سال سوا لاکھ اساتذہ کی تقرری کرنے کا سرکولر جاری کیا ہے جب کہ اردو اساتذہ کے لیے محض 78 سیٹ کا ہی سرکلر جاری کیا گیا ہے۔ جس کو لے کر آج بزم ضیاء کے اراکین نے بھوپال گورنر ہاؤس پہنچ کر گورنر منگو بھائی پٹیل کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔

اردو اساتذہ نے بھوپال کے گورنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا

author img

By

Published : Oct 19, 2021, 11:55 AM IST

مدھیہ پردیش حکومت کی جانب سے آئندہ ایک سال میں ریاست میں سوا لاکھ اساتذہ کی تقرری کرنے کا سرکولر جاری کیا ہے جب کہ اردو اساتذہ کے لیے محض 78 سیٹ کا ہی سرکلر جاری کیا گیا ہے۔ جس کو لے کر آج اردو اساتذہ نے گورنر کو میمورنڈم سونپا ہے۔

ویڈیو
اطلاعات کے مطابق مدھیہ پردیش حکومت نے آئندہ ایک سال میں مدھیہ پردیش محکمۂ تعلیم کے ذریعہ سوا لاکھ اساتذہ کی تقرری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم حکومت کے ذریعہ اب تک الگ الگ مرحلوں میں 32 ہزار اساتذہ کی تقرری کا سرکولر بھی جاری کیا جاچکا ہے، ان سرکولر میں اردو اساتذہ کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کا ذکر تو کیا گیا ہے لیکن حکومت کے ذریعہ محض 78 اساتذہ کی تقرری کے لیے ہی سرکلر جاری کیا گیا ہے۔

اس کے پیش نظر آج بزم ضیاء کے اراکین نے بھوپال گورنر ہاؤس پہنچ کر مدھیہ پردیش کے گورنر منگو بھائی پٹیل کو ایک میمورنڈم پیش کیا اور ان سے اردو اساتذہ کی تعداد میں اضافہ کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں مدھیہ پردیش کے ممتاز ادیب ڈاکٹر علی عباس امید نے بتایا کہ آج ہم لوگوں نے اردو اساتذہ کے تعلق سے گورنر صاحب کو میمورنڈم پیش کیا ہے، اور ان سے ہمارا مطالبہ ہے کہ اردو اساتذہ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، 32 ہزار اساتذہ کی تقرری کا سرکولر اب تک محکمۂ تعلیم کے ذریعہ جاری کیا گیا ہے لیکن اردو اساتذہ کے لئے صرف 78 آسامیاں ہی ہے جو ناکافی ہے۔

مزید پڑھیں:دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ سرکاری ملازمین نوکری سے برطرف

وہیں مدھیہ پردیش بزم ضیاء کے صدر فرمان ضیائی نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے گورنر صاحب سے توقع کی ہے کہ وہ اس معاملے پر نظر ثانی کریں اور اس کا حل نکالیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.