اجمیر میں 809 ویں عرس کے موقع پر آج سرودھرم سد بھاونا منچ بھوپال کی جانب سے گنگا جمنی تہذیب اور قومی یکجہتی کا پیغام دیتے ہوئے حضرت خواجہ غریب نواز کے عرس مبارک کے لیے خیر سگالی کی چادر بھیجی گئی۔
حضرت خواجہ غریب نواز کی درگاہ ہمیشہ بھارت کے عوام میں قومی یکجہتی اور بھائی چارے کا پیغام رہی ہے۔ اسی بھائی چارے کی وجہ سے مختلف مذاہب کے لوگ اس ملک میں پھل پھول رہے ہیں۔ جس کی مثال بھوپال شہر کی گنگا جمنی تہذیب ہے۔
اس دوران آج سرودھرم سد بھاونا منچ کی جانب سے بھائی چارے کی پیغام کو عام کرتے ہوئے منچ کے ذمہ داران نے کہا کہ سلطان الہند نے اپنے اخلاق کے ذریعہ لاکھوں دلوں کو منور کیا ہے۔ اس کی زندہ مثال یہ ہے کہ ہر مذہب اور فرقے کے لوگ حضرت خواجہ غریب نواز کا احترام کرتے ہیں اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
بھوپال: 'افسانے کا افسانہ' پروگرام کا انعقاد
بھوپال شہر کے مختلف مذہبی لوگوں کے ذریعے خواجہ کے دربار میں خیرسگالی کی چادر بھیجنا اور ان کا احترام کرنا ہمارے ملک کی قومی یکجہتی کا حصہ ہے۔