ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اور ریاست کے سب سے بڑے کورونا اسپاٹ بن چکے اندور میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ ہر روز متاثرہ مریضوں کے ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اندور میں بدھ کے روز 79 نئے کورونا مثبت کیسز پائے گئے۔
شہر میں کورونا کے 79 نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد اندور میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3182 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 119 مریضوں کی اس وبا سے موت ہوچکی ہے۔ حالانکہ صحت یاب ہونے کے بعد 1484 مریضوں کو اسپتال ڈسچارج بھی کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ ' مدھیہ پردیش میں اب تک 7124 کورونا کیسز درج کئے گئے ہیں، جبکہ اس وبا سے 305 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔