روس کے کبرڈینو بالکیرین اسٹیٹ یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کر رہے طلباء کو لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
روس کے اسپتال سے 40 بچوں نے وزیر اعظم مودی کو ٹویٹ بھی کیا ہے لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا۔ ہے۔
طلباء نے ایک گروپ ویڈیو بنا کر بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ 'انہیں بھارت لے جایا جائے۔'
طلباء نے بتایا کہ 'ہم لوگوں نے 30 مارچ کا بھارت کے لئے ٹکٹ بک کرا لیا تھا لیکن بھارت میں کورونا وائرس کے انفیکشن پر لاک ڈاؤن کی وجہ سے بین الاقوامی پروازیں روک دی گئی ہیں۔ ٹکٹ منسوخ ہونے کی وجہ سے وہ گھر نہیں آسکے۔'
روس میں ایم بی بی ایس کی بڑھائی کر رہے خرگون ضلع کے سنسکار راؤت نے کہا کہ 'ہر کوئی اپنے گھر جانا چاہتا ہے لیکن بین الاقوامی ہوائی سروس بند ہونے کی وجہ سے گھر نہیں جا سکتے ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'اس سلسلے میں ہم نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹویٹ اور ویڈیو بھیجی ہے لیکن ان کا جواب ابھی تک نہیں آیا ہے۔ ہمیں کیسے بھی کر کے گھر لانے کا انتظام کیا جائے۔ ہم گھر آنا چاہتے ہیں۔'