ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ اب راج بھون میں مزید دو کورونا مریض پائے گئے ہیں جبکہ بھوپال میں کل 43 نئے مریض پائے گئے ہیں۔
راج بھون سکریٹریٹ کے ملازم کی اہلیہ اور چھوٹے بھائی کورونا متاثر ہیں۔ راج بھون میں اب تک 9 متاثرہ مریض پائے گئے ہیں۔
وہیں جہانگیرآباد، منگلواڑہ کے بعد پرانے شہر کے محلوں میں بھی کورونا انفیکشن میں اضافہ ہو رہا ہے۔ خاص طور پر ہنومان گنج علاقہ نیا ہاٹ سپاٹ بن گیا ہے۔
جمعہ کو یہاں 15 نئے مثبت مریض ملے ہیں۔ اس کے بعد اس علاقے میں اب تک مجموعی طور پر 45 مثبت مریض مل چکے ہیں۔
کویت سے آئے 234 افراد میں سے 48 سے زیادہ افراد کورونا مثبت ہیں۔ ایش باغ میں اب تک 103 متاثر ہوئے ہیں۔ جن میں سے 39 مریض صحت یاب ہو کر گھر واپس جا چکے ہیں جبکہ اس علاقے میں 9 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ یہاں 55 مریض اب بھی متاثر ہیں۔