مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کورونا انفیکشن کے 418 نئے کیسز آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 29,938 ہوگئی ہے،حالانکہ اب تک 25,627 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر(سی ایم ایچ او) نے کل رات بلیٹن جاری کرکے بتایا کہ کل 2,471 نمونوں کی جانچ میں 418 نئے مریض سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 29,938 ہوچکی ہے۔ وہیں پانچ مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 643 ہوگئی ہے۔
راحت کی خبر ہے کہ اب تک کل 25,627 مریض اس بیماری سے ٹھیک ہوکر اپنے گھروں لوٹ چکے ہیں۔مدھیہ پردیش میں سب سے زیادہ کورونا متاثرین ضلع اندور میں ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں سب سے زیادہ ریاست مہاراشٹر ، تمل ناڈو اور کرناٹک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر میں اب تک 40،514 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے بعد تمل ناڈو میں 10،314 اور کرناٹک میں 10،036 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس مہک وبا سے اترپردیش میں 6438 اور آندھرا پردیش میں 6256 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔