ETV Bharat / state

بھوپال میں وائرل بخار کا قہر، تقریباً 323 بچے ہسپتال میں بھرتی - بھوپال میں 323 بچے وائرل بخار سے متاثر

کورونا وبا کی تیسری لہر کے خطرے کے درمیان بچوں میں وائرل انفیکشن کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اب تک 12 ہسپتالوں میں 865 بچے اپنا علاج کروانے پہنچے ہیں، وائرل بخار سے بیمار 323 بچوں کو اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ حمیدیہ ہسپتال کی ایمرجنسی ٹریٹمنٹ یونٹ میں ایک پلنگ پر دو دو بچوں کو بھرتی کیا گیا ہے۔

بھوپال میں وائرل بخار کا قہر، تقریباً 323 بچے ہسپتال میں بھرتی

author img

By

Published : Sep 8, 2021, 5:22 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں وائرل بخار کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اس کی رفتار کا اندازہ اسی سے لگایا جاسکتا ہے کہ سب سے بڑے سرکاری حمیدیہ ہسپتال کے پیڈیاٹرک ڈیپارٹمنٹ میں 200 میں سے 150 بیڈ بھرے تھے۔ ہسپتال میں داخل زیادہ تر بچوں کو وائرل انفیکشن، نمونیا، ڈائریا، سانس لینے میں تکلیف کی شکایت ہے۔

بھوپال میں وائرل بخار کا قہر
بھوپال میں وائرل بخار کا قہر

پیڈیاٹرک ڈیپارٹمنٹ کے ایمرجنسی روم کے 5 بیڈ پر 10 بچوں کا علاج کیا جارہا ہے، یعنی ایک بیڈ پر دو بچوں کا علاج کیا جارہا ہے، اتنا ہی نہیں ایک ڈرپ اسٹینڈ پر چار بچوں کی سلائین کی بوتلیں ٹنگی ہیں۔

وہیں دوسری جانب دو پرائیویٹ ہسپتالوں کے چلڈرن وارڈ مکمل طور سے بھرگئے ہیں، شہر کے ایک سرکاری اور 3 غیر سرکاری ہسپتالوں میں وائرل بخار سے متاثر 50 نئے بچے بھرتی ہوئے ہیں، سب سے زیادہ 34 بچے حمیدیہ ہسپتال میں بھرتی ہوئے ہیں۔

بھوپال میں وائرل بخار کا قہر
بھوپال میں وائرل بخار کا قہر

مزید پڑھیں:بھوپال میں وائرل بخار کا قہر، تقریباً 200 بچے ہسپتال میں بھرتی

کورونا وبا کی تیسری لہر کی انتباہ کے درمیان بچوں میں بڑھتا وائرل بخار باعث تشویش ہے۔ بھوپال کے 12 ہسپتالوں میں وائرل بخار سے متاثر 300 بچے بھرتی ہیں۔ وہیں مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں وائرل بخار سے متاثر بچوں کی تعداد 270 تک پہنچ گئی ہے، یہاں کے ہسپتالوں کی حالت ایسی ہے کہ ایک بیڈ پر تین بچوں کا علاج چل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.