ETV Bharat / state

اجین میں کورونا متاثرین کی تعداد 300 سے زیادہ - ضلع میں مرنے والوں کی تعداد 47 پہنچی۔

مدھیہ پردیش کے اجین میں ایک دن میں 33 کورونا کے نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے اس کے بعد وہاں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 329ہوگئی ہے۔

اجین میں کورونا متاثرین کی تعداد 300 سے زیادہ

author img

By

Published : May 17, 2020, 4:11 PM IST

اجین: مدھیہ پردیش کے اجین میں ایک دن میں 33 کورونا کے نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، اس کے بعد وہاں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 329ہوگئی ہے۔

چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر ڈاکٹر مہاویر کھنڈیلوال کی طرف سے جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے کورونا کے 33 نئے مریض کل ملے ہیں۔ اس سے ضلع میں اب کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد 329 تک پہنچ گئی ہے۔ حالانکہ 148مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں ۔

بلیٹن کے مطابق ابھی تک 4985 لوگوں کے نمونے لئے گئے ہیں اور ان میں سے 4108 کی رپورٹ موصول ہو گئی ہے ۔ ضلع میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 47 ہے۔

ضلع کے کنٹونمنٹ اور دیگر علاقوں میں سروے کے لئے سرکاری ٹیم اپنا کام کررہی ہے۔ اسی کی بنیاد پر انتطامیہ اپنا اگلا قدم اٹھارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.