ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: محکمہ محصول کے تین افسران معطل - رائسین میں تعینات تین ریونیو افسران

ریونیو افسران کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں تینوں افسران دفتر میں شراب نوشی اور شراب کی بوتلوں کے ساتھ سیلفی لے رہے تھے۔ محکمہ نے وائرل تصویر کی تحقیقات کے بعد تینوں افسران کو معطل کردیا ہے۔

مدھیہ پردیش: تین ریونیو افسران معطل
مدھیہ پردیش: تین ریونیو افسران معطل
author img

By

Published : Apr 19, 2020, 3:24 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے رائسین میں تعینات تین ریونیو افسران کی ایک تصویر وائرل ہونے بعد محکمہ نے تینوں افسران کو معطل کردیا ہے۔

دراصل ریونیو افسران کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں تینوں افسران دفتر میں شراب نوشی اور شراب کی بوتلوں کے ساتھ سیلفی لے رہے تھے۔

مدھیہ پردیش: تین ریونیو افسران معطل
مدھیہ پردیش: تین ریونیو افسران معطل

جس کے بعد محکمہ نے ان کے خلاف کارروائی کی ہے۔ محکمہ نے وائرل تصویر کی تحقیقات کے بعد پٹواری اجے دھاکڈ، دھرمیندر مہرہ اور دیا رام کو معطل کردیا۔

وائرل ہونے والی تصاویر میں پٹواری ہاتھوں میں مہنگی شراب کی بوتلیں دکھا رہے ہیں جبکہ کچھ تصاویر میں شراب کی بوتلوں کے ساتھ ساتھ گلاس میں بھی شراب دکھائی دے رہی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ 'تینوں ملازمین نے آفس میں ہی شراب نوشی کی ہے۔ اس دوران انہوں نے سیلفی بھی لی تھی۔

سب ڈویژنل آفیسر وجندر راوت نے کہا کہ 'سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کی تحقیقات کے بعد مدھیہ پردیش سول سروس (درجہ بندی ، کنٹرول اور اپیل) قواعد ، 1966 کے ضابطہ 9 کے تحت فوری طور پر تینوں پٹواریوں کو معطل کردیا گیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.