ودیشا: مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشا کے سول لائنز تھانہ علاقے میں آج صبح ایک لوڈنگ گاڑی کے الٹ جانے سے 22 افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں سے دو کی حالت نازک ہے، جنہیں علاج کے لیے بھوپال ریفر کردیا گیا ہے۔
- یہ بھی پڑھیں:آندھراپردیش میں سڑک حادثہ، دو ہلاک
پولیس ذرائع کے مطابق ودیشا- گیارس پور روڈ پر صبح ایک لوڈنگ گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی، جس سے اس میں سوار 35 سے زائد افراد میں سے 22 افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں سے دو کو تشویشناک حالت میں بھوپال علاج کے لیے ریفر کر دیا گیا ہے، جبکہ باقی زخمیوں کا ودیشا کے سرکاری اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ لوگ دھان کی کٹائی کے لئے کٹنی سے ودیشا آرہے تھے۔
یو این آئی