ETV Bharat / state

Bandhavgarh Tiger Reserve باندھو گڑھ ٹائیگر ریزرو میں انیس بارہ سنگھا چھوڑے گئے - مگدھی زون

کانہا نیشنل پارک سے لائے گئے 19 بارہ سنگھے مدھیہ پردیش کے عمریا میں واقع باندھو گڑھ ٹائیگر ریزرو میں چھوڑے گئے۔

باندھو گڑھ ٹائیگر ریزرو
باندھو گڑھ ٹائیگر ریزرو
author img

By

Published : Mar 28, 2023, 1:34 PM IST

Updated : Mar 28, 2023, 2:09 PM IST

باندھو گڑھ ٹائیگر ریزرو میں انیس بارہ سنگھا چھوڑے گئے

عمریا(مدھیہ پردیش) : کانہا نیشنل پارک سے لائے گئے 19 بارہ سنگھے 26 مارچ کو مدھیہ پردیش کے ضلع عمریا میں واقع باندھو گڑھ ٹائیگر ریزرو کے مگدھی زون میں بنائے گئے انکلوژر میں چھوڑے گئے۔ 11 نر اور 8 مادہ بارہ سنگھا کو کانہا نیشنل پارک سے ایک خصوصی ٹرک میں لایا گیا جو ٹائیگر ریزرو سے تقریباً 200 کلومیٹر دور واقع ہے۔ یہاں 100 بارہ سنگھے لائے گئے اور پہلے لاٹ میں 19 بارہ سنگھے کو انکلوژر میں چھوڑ دیا گیا ہے۔ باندھو گڑھ ٹائیگر ریزرو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سدھیر مشرا نے کہا کہ مرکزی حکومت سے ہمیں 100 بارہ سنگھا لانے کی اجازت ملی ہے۔ پہلے سال ہمیں 50 بارہ سنگھا لانے کی اجازت ہے، لہذا، آج (26 مارچ کو)، ان میں سے 19 بارہ سنگھا لایا گیا ہے جن میں 11 نر اور 8 مادہ ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ شیروں کے لیے مشہور باندھو گڑھ ٹائیگر ریزرو میں بارہ سنگھا کو تقریباً 40 سال بعد دوبارہ آباد کیا گیا ہے۔ انہیں تقریباً تین سال تک انکلوژر میں رکھا جائے گا اور پھر جب بارہ سنگھے مقامی ماحول سے ہم آہنگ ہوجائیں گے تو انہیں بندھو گڑھ کے جنگلات میں چھوڑ دیا جائے گا۔ انتظامیہ نے بارہ سنگھا کی دیکھ بھال اور انتظامات کے لیے مکمل تیاریاں کر لی ہیں۔ باندھو گڑھ کی انتظامیہ نے بتایا کہ باندھو گڑھ ٹائیگر ریزرو کے دموکھر فاریسٹ رینج کے مگدھی کور زون میں 50 ایکڑ پر محیط انکلوژر بنایا گیا ہے۔ مستقبل میں اسے بڑھا کر 100 ایکڑ تک کر دیا جائے گا۔ کانہا نیشنل پارک سے لائے گئے بارہ سنگھے اسی انکلوژر میں تین سال تک رہیں گے۔ یہ انکلوژر اس طرح بنایا گیا ہے کہ کوئی بھی گوشت خور جنگلی جانور اس میں داخل نہیں ہوسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں : Mother saved her 15 month old child ماں اپنے 15 ماہ کے بیٹے کو ٹائیگر کے منہ سے بچایا

Last Updated : Mar 28, 2023, 2:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.