ETV Bharat / state

اندور: سینٹرل جیل کے 19 قیدی کورونا مثبت پائے گئے

author img

By

Published : Apr 28, 2020, 5:26 PM IST

مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں سینٹرل جیل کے 19 قیدی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پھیل گیا ہے۔ چیف ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پروین جڈیہ نے اس کی تصدیق کی ہے۔

19 prisoners of central jail found corona positive in indore madhya pradesh
اندور میں سینٹرل جیل کے 19 قیدی کورونا مثبت پائے گئے

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور کورونا کے کیسز بہت زیادہ آرہے ہیں۔ اندور میں واقع سینٹرل جیل کے 19 قیدی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ جس کے بعد ہلچل مچی ہے۔ چیف ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پروین جڈیہ نے اس کی تصدیق کی ہے۔ قیدیوں کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد سب کو عارضی جیل اسرواد خرد جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

بتا دوں کہ گزشتہ دنوں صحت کارکنان پر پتھراؤ کرنے والے 16 افراد کو اندور کے سینٹرل جیل میں بند کیا گیا تھا۔ جہاں ان کی بھی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ یہی نہیں ان کے رابطے میں آنے سے مزید 3 قیدیوں کی رپورٹ بھی کورونا مثبت آئی ہے۔ مجموعی طور پر 19 قیدی مثبت پائے گئے ہیں۔ جس کے بعد سب کو عارضی جیل اسرواد خرد جیل بھیج دیا گیا ہے۔

بتا دیں کہ اس سے قبل بھی اندور کی جیل میں کورونا مثبت قیدی پائے گئے تھے۔ جس کے بعد بہت سارے افسران نے بھی اپنی کورونا جانچ کرائی تھی۔ لیکن ایک بار پھر اتنی بڑی تعداد میں قیدیوں کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد جیل انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.