ETV Bharat / state

اندور میں کورونا کے 171 نئے کیسز، چار ہلاک - ہیلتھ بلیٹن

مدھیہ پردیش کے ضلع اندورمیں 'کووڈ 19' کے 171 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 12031 ہوگئی ہے۔ جب کہ چار افراد کی موت کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد 375 ہوگئی ہے۔

author img

By

Published : Aug 27, 2020, 12:45 PM IST

اندور میں اس مہلک وبا سے اب تک 8490 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (سی ایم ایچ او) نے گذشتہ رات ہیلتھ بلیٹن جاری کرتے ہوئے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر 202232 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ ان میں کل جانچ کیے گئے 1739 نمونے شامل ہیں۔

گذشتہ روز ٹیسٹ کیے گئے نمونوں میں 171 متاثر ہیں۔ جس کے بعد مریضوں کی تعداد 12031 ہوگئی ہے۔ وہیں، کل چار افراد کی ہلاکت کے اندراج کے بعد اب تک 375 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

دوسری جانب راحت کی خبر ہے کہ اب تک 8490 متاثرہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ، جس کے بعد زیر علاج مریضوں کی تعداد 3166 ہے۔ وہیں اب تک 6045 مشتبہ افراد کو تنظیمی قرنطینہ مراکز سے رہا کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.