ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش میں کورونا کے 13 ہزار نئے معاملے درج - مدھیہ پردیش میں کورونا

ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا کا قہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 13 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے ہیں۔

مدھیہ پردیش میں 13 ہزار نئے معاملے سامنے آئے

author img

By

Published : Apr 23, 2021, 5:37 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 13 ہزار 107 مریض سامنے آئے ہیں۔ وہیں بھوپال میں 1753 کورونا متاثرین ملے ہیں۔

وہیں ایکٹیو کیسز بھی بڑھ کر 84 ہزار 957 ہوگئے ہیں۔ 23 اضلاع میں ایک ہزار سے تین ہزار تک ایکٹیو کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان میں ہوم آئیسولیشن میں 60 فیصد مریض ہیں۔

مدھیہ پردیش میں 13 ہزار نئے معاملے سامنے آئے

وہیں حکومت اور ضلع انتظامیہ کے ذریعہ لگاتار لوگوں کو سہولت فراہم کی جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔لیکن پورے صوبے میں ہسپتالوں میں بیڈ اور آکسیجن کی پریشانی پیش آ رہی ہے۔ وہیں پوری ریاست میں 30 اپریل تک سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

بھوپال کی بات کریں تو لاک ڈاؤن کے باوجود لوگ سڑکوں پر نظر آ رہے ہیں جسے دیکھتے ہوئے ضلع کلکٹر اور ڈی آئی جی نے کمان سنبھال لی ہے۔

ضلع انتظامیہ نے بغیر کسی مقصد کے باہر گھوم رہے لوگوں کو ہدایت دی ہے کہ اگر وہ گائیڈ لائن پر عمل نہیں کرتے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اتنا ہی نہیں انتظامیہ نے خلاف ورزی کرنے والوں کو چند گھنٹوں کی سزا بھی دی، جس کے تحت ان لوگوں کو جیل کی گاڑی میں بٹھا کر گرفتار کیا گیا اور بعد میں ہدایت دے کر رہا کر دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.