ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: دسویں بورڈ کے نتائج کا اعلان آج - Public Relations Officer SK Chaurasia

مدھیہ پردیش میں بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام دسویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان آج 12 بجے دن میں کیا جائے گا۔

مدھیہ پردیش: دسویں بورڈ کے نتائج کا اعلان آج

author img

By

Published : Jul 4, 2020, 9:37 AM IST

مدھیہ پردیش بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے تعلقات عامہ کے افسر ایس کے چورسیا نے بتایا کہ نتائج کا اعلان آج دوپہر 12 بجے ایم پی بورڈ کی ویب سائٹ پر کیا جائے گا۔

کورونا انفیکشن کی وجہ سے دسویں جماعت کے طلباء کا دو پرچہ نہیں ہوسکا تھا جس کے بعد ان 2 مضامین میں جنرل پرموشن دیا جا رہا ہے۔ وہیں باقی مضامین کی کاپیاں چیک ہو چکی ہیں۔

وہیں بارہویں جماعت کے نتائج میں ابھی وقت لگے گا۔ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے تعلقات عامہ کے افسر ایس کے چورسیا نے بتایا کہ 'ایم پی بورڈ کیہ ویب سائٹ پر دوپہر 12 بجے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ جس کے بعد طلبا اپنا نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوپی مدرسہ بورڈ کے نتائج کا اعلان

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس برس نتائج کا اعلان 2 ماہ تاخیر سے کیا جارہا ہے۔ ہر سال دسویں اور بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان مئی کے آخری ہفتے میں کیا جاتا تھا لیکن اس برس کورونا وائرس کی وجہ سے دسویں کا نتیجہ جولائی کے مہینے میں ظاہر کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.