ETV Bharat / state

تازہ جھڑپ کے بعد لداخ شاہراہ سویلین ٹریفک کے لیے بند - انڈیا چین

لداخ یونین ٹریٹری کو وادی کشمیر کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر – لیہہ شاہراہ پر سویلین گاڑیوں کی آمد و رفت پیر کی صبح روک دی گئی۔

تازہ جھڑپ کے بعد لداخ شاہراہ سویلین ٹریفک کے لیے بند

author img

By

Published : Aug 31, 2020, 5:03 PM IST

مشرقی لداخ میں بھارت اور چین کی افواج کے درمیان تازہ جھڑپ کی خبر سامنے آنے کے بعد 434 کلو میٹر طویل سرینگر لیہہ شاہراہ کو سویلین ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

تازہ جھڑپ کے بعد لداخ شاہراہ سویلین ٹریفک کے لیے بند

تفصیلات کے مطابق کرگل یا لیہہ جانے والی سویلین گاڑیوں کو شاہراہ پر کئی ایک مقامات پر روک دیا گیا ہے۔ تاہم فوجی گاڑیاں معمول کی طرح چل رہی ہیں'۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ سے لداخ کے گلوان وادی میں بھارتی اور چینی فوجیوں کے مابین کشیدگی جاری ہے۔ 15 جون کو دونوں افواج کے مابین ہونے والی جھڑپ میں ایک کرنل سمیت کم سے کم بیس فوجی اہلکار ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: فوج کی گاڑی پر گرینیڈ حملہ، پانچ زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.