ETV Bharat / state

یوگا ڈے منانے کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا - یوگا ڈے کی تیاریوں کا جائزہ

ڈویژنل کمشنر لداخ سوگات بسواس نے 21 جون کو منائی جانے والی لداخ میں بین الاقوامی یوگا ڈے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کی۔

یوگا ڈے منانے کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Jun 13, 2020, 10:59 PM IST

یوگا ڈے کے اس سال کا موضوع 'گھر میں یوگا اور فیملی کے ساتھ یوگا' ہے۔ ڈپٹی کمشنر لیہ سچن کمار وشیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرگل ٹسرنگ موٹاپ، ڈائریکٹر نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ برائے سووا رگپا لیہ، پدما گیورمیٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن لیہ تسیوانگ گیالٹسن، تحصیلدار کرگل سلیم وزیر، نہرو یووا کیندر لیہ کے کوڑینٹر تجمل آرا، اور معروف فلم ساز و یوگا ماہر فنٹسگ لداخی بھی موجود تھے۔

بسواس نے بتایا کہ کووڈ -19 پینڈیمک صورتحال کے تناظر میں بین الاقوامی یوگا ڈے کے جشن کے دوران کوئی عوامی اجتماع نہیں ہوگا بلکہ یہ لداخ بھر کے ہر گھر میں جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔

یوگا ڈے کے جشن کے مختلف پہلوؤں پر غور و فکر کرتے ہوئے بسواس نے مختلف کاموں جیسے کہ عام لوگوں تک آگاہی پھیلانے، یوگا کے تربیت یافتہ رضاکاروں کی جانب سے دیہات میں تقریب کا اہتمام، لیہ اور کرگل کے دونوں ڈپٹی کمشنرز کی رہنمائی میں نہرو یووا مرکز کے رضاکاروں کی شمولیت کو تفویض کیا۔

بسواس نے خطے کے نمایاں شہریوں کی شمولیت پر بھی زور دیا اور کہا کہسب ڈویژنل مجسٹریٹس دونوں اضلاع میں سب ڈویژنل سطح پر تقریب کو عمل میں لائیں گے۔

واضع رہے کہ یوگا کا پہلا بین الاقوامی دن 21 جون 2015 کو پوری دنیا میں منایا گیا اور نریندر مودی کی قیادت میں دارالحکومت دہلی میں ایک تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں تقریباً 30 ہزار لوگوں نے شرکت کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.