مرکزی زیر انتظام لداخ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کمشنر سکریٹری لداخ رگزین سمپل نے اس بات کی جانکاری دی کہ گزشتہ دس دنوں میں لداخ میں کووڈ 19 کا کوئی مثبت کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
کووڈ 19 کے مریضوں کو بہتر سہولیات کے لئے لداخ انتظامیہ نے ایک الگ ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا۔ اور اس دوران لیہہ میں ماہابودی ہسپتال جبکہ کرگل میں جی ایں ایم نرسیگ اسکول میں کووڈ 19 کےلئے الگ ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لداخ کے دونوں اضلاع کے لئے سو وینٹیلٹر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لداخ میں کووڈ 19 کی جانچ کےلئے لیبارٹری بھی جلد تعمیر کی جائے گی۔