لہیہ: یونین ٹریٹری لداخ کے مارکرد دراس علاقے میں جمعے کی سہ پہر کباڈی دکان کے نزدیک ایک پُر اسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں گیارہ افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ، جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے تین کو مردہ قرار دیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مہلوکین کے گھر والوں کو فی کس ایک لاکھ روپیہ بطور ایکس گریشا فراہم کیا جائے گا۔
-
Ladakh: Three died and eight got injured in a blast near a scrap site in Kabadi Nallah, Drass town in Kargil. The injured were admitted to SDH Drass: SSP Kargil Anayat Ali Chowdhary
— ANI (@ANI) August 18, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Ladakh: Three died and eight got injured in a blast near a scrap site in Kabadi Nallah, Drass town in Kargil. The injured were admitted to SDH Drass: SSP Kargil Anayat Ali Chowdhary
— ANI (@ANI) August 18, 2023Ladakh: Three died and eight got injured in a blast near a scrap site in Kabadi Nallah, Drass town in Kargil. The injured were admitted to SDH Drass: SSP Kargil Anayat Ali Chowdhary
— ANI (@ANI) August 18, 2023
اطلاعات کے مطابق یونین ٹریٹری لداخ کے مارکرد دراس میں جمعے کی سہ پہر کباڈی دکان کے باہر ایک زور دار دھماکہ ہوا جس وجہ سے وہاں پر کام میں مصروف غیر مقامی سمیت گیارہ افراد زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے تین افراد کو مردہ قرار دیا۔ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے جنہیں مزید علاج ومعالجہ کی خاطر کرگل منتقل کیا گیا ۔
ضلعی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ کباڈی کے دکان کے باہر اس وقت دھماکہ ہوا جب سامان کو گاڑی میں لوڈ کیا جارہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ جس جگہ پر دھماکہ ہوا اس کو سیل کیا گیا اور ہفتے کے روز فوج اس پورے علاقے کو سینی ٹائز کرئے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دھماکہ میں ایک غیر مقامی سمیت دو افراد از جان ہوئے جبکہ زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت بھی نازک بنی ہوئی ہے۔مذکورہ عہدیدار کے مطابق مہلوکین کے لواحقین کو فی کس ایک لاکھ روپیہ بطور ایکس گریشا دینے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ان کے مطابق کباڈی کو کس نے یہاں پر سامان جمع کرنے کی اجازت دی اس کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: Blast like sound at SDH tral: ترال اسپتال میں اے سی پائپ پھٹنے سے افرا تفری
دریں اثنا ڈپٹی کمشنر کرگل نے جمعے شام دیر گئے ہسپتال کے باہر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ دراس دھماکے میں تین افراد ہلاک جبکہ نو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں سے مزید دو کی حالت بھی نازک بنی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی اے ڈی سی ، ڈی ایس پی اور دیگر سینئر عہدیدار جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔
(یو این آئی)