ETV Bharat / state

Rahul Gandhi in Leh چینی فوجیوں نے لداخ میں بھارت کی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے، راہل گاندھی

راہل گاندھی نے لداخ کو دی گئی یونین ٹریٹری کی حیثیت پر سوالات اُٹھائے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو دی گئی حیثیت سے وہ خوش نہیں ہیں اور وہ نمائندگی کے خواہاں ہیں۔ لوگ چاہتے ہیں کہ یہاں بیوروکریسی کی بجائے عوام کی آواز پر حکومت کی جائے۔

locals-say-china-took-control-over-some-area-in-ladakh-pm-modi-is-lying-rahul-gandhi-in-leh
راہل گاندھی
author img

By

Published : Aug 20, 2023, 6:30 PM IST

Updated : Aug 20, 2023, 8:23 PM IST

چینی فوجیوں نے لداخ میں بھارت کی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے، راہل گاندھی

لداخ: سابق کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی کا دعویٰ ہے کہ چین نے لداخ میں چراہ گاہ اپنے قبضے میں لی ہے۔اطلاعات کے مطابق لداخ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران سینیئر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ مرکزی حکومت دعویٰ کر رہی ہے کہ بھارت کی ایک انچ زمین چین نے نہیں لی ہے تاہم حقائق اس کے برعکس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگ دعویٰ کر رہے ہیں کہ بھارتی علاقے میں چینی فوجیوں نے مداخلت کی اور چراہگاہ کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ان کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے چین کے حوالے سے کئے جارہے سبھی دعوئے حقیقت سے کوسوں دور ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ مقامی لوگوں نے بتایا کہ چینی فوجیوں نے ان کی زمین چھین لی ہے، تاہم وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ایک انچ بھی نہیں چھینی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہاں کے لوگ دعویٰ کر رہے ہیں کہ چین نے ان کی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ راہل گاندھی نے لداخ کو دی گئی یونین ٹریٹری کی حیثیت پر بھی سوالات اُٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ لداخ کے لوگوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا ہے، بے روزگاری نے سنگین رخ اختیار کیا ہوا ہے لیکن لوگوں کی آواز صدا بہ صحرا ثابت ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں: India China Disengage مشرقی لداخ سے بھارتی اور چینی فوجیوں کا انخلا پیرتک مکمل

اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ آنجہانی راجیو گاندھی نے پین گانگ تسو جھیل کے بارے میں کہا تھا یہ دنیا کی خوبصورت جگہ ہے۔راہل نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران میرا لدخ آنے کا منصوبہ تھا لیکن بعض وجوہات کی بنا پر یہ دورہ اس وقت ملتوی کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ میں لداخ میں مزید کچھ دن تک قیام کروں گا اور نوبرا ویلی اور کرگل بھی جاوں گا۔ بتادیں کہ اتوار کی صبح راہل گاندھی نے ابر آلود پینگ گانگ تسو جھیل پر سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی فریم شدہ تصویر پر پھول نچھاور کئے اورا نہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا۔

(یو این آئی کے ساتھ)

Last Updated : Aug 20, 2023, 8:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.