ETV Bharat / state

رکن پارلیمنٹ لداخ نے زنسکار کا دورہ کیا - jammu and kashmir

لداخ کے رکن پارلیمنٹ جیمناگ ثیرینگ نمگیال نے زنسکار سب ڈویژن کے دورے کے دوران لوگوں کے وفود اور عوامی نمائندوں سے ان کی ترقیاتی ضروریات، مسائل، مطالبات اور شکایات کا جائزہ لیا۔

رکن پارلیمنٹ  لداخ نے زنسکار کا دورہ کیا
رکن پارلیمنٹ لداخ نے زنسکار کا دورہ کیا
author img

By

Published : May 29, 2020, 9:59 AM IST

رکن پارلیمنٹ کے ساتھ کونسلر چاہ ثنزن لاکپا بھی تھے اور ان کی سول ہیلی پیڈ پدم پر آمد پر کونسلر کرشا ستنزن جیمتھ، نامزد کونسلر ستنزن چوسجیل، ایس ڈی ایم زنسکار سونم دورجے، زنسکار بودھ ایسوسی ایشن، مسلم ایسوسی ایشن، گونپا ایسوسی ایشن، بودھ ایسوسی ایشن یوتھ ونگ، بی ڈی سی چیئرمینز، سرپنچز اور لوگوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔

رکن پارلیمنٹ  لداخ نے زنسکار کا دورہ کیا
رکن پارلیمنٹ لداخ نے زنسکار کا دورہ کیا

جمیانگ نے عوامی نمائندوں اور افسران کے ہمراہ روڈ کنکٹیویٹی اور جاری برف کلیئرنس کے کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے لنگوک اپ ٹو شنکولہ کا دورہ کیا۔

موصوف نے ، سکنگ، ٹنگزی، کورو، مارلنگ، پورنی اور ملحقہ دیہات میں بھی عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل، شکایات اور مطالبات سنے۔

رکن پارلیمنٹ  لداخ نے زنسکار کا دورہ کیا
رکن پارلیمنٹ لداخ نے زنسکار کا دورہ کیا

ان دیہات کے نمائندوں نے متعدد مطالبات کی پیش گوئی کی جن میں پینے کے پانی کی فراہمی، صحت کی دیکھ بھال اور ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولیات میں اضافے، تعلیم کے شعبے میں بہتری اور دیگر متعلقہ امور کے علاوہ سڑکوں کے رابطے شامل ہیں۔

ایم پی نے لوگوں کے اٹھائے گئے تمام مسائل اور خدشات کو سنا اور انہیں یقین دلایا کہ تمام حقیقی مطالبات کو مرحلہ وار حل کیا جائے گا۔

انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ لداخ ریجن کے دور دراز اور پسماندہ دیہات میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے تمام تر کوششیں کی جائیں گی۔

رکن پارلیمنٹ  لداخ نے زنسکار کا دورہ کیا
رکن پارلیمنٹ لداخ نے زنسکار کا دورہ کیا

دریں اثنا انہوں نے افسران سے تمام جاری ترقیاتی اسکیموں کے ساتھ ساتھ خصوصی ترقیاتی پیکیج، یو ٹی بجٹ اور کیپیکس بجٹ کے تحت پیش کردہ کاموں کے بارے میں بھی جائزہ لیا اور ان پر زور دیا کہ وہ مختصر کام کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے جوش اور لگن کے ساتھ کام کریں۔

سب ڈویژن کے مختلف دیہات کے رہائشیوں نے اپنے مسائل اور ترقیاتی خدشات کے لیے انکے علاقے کا دورہ کرنے پر ایم پی سے اظہار تشکر کیا۔

رکن پارلیمینٹ لداخ نے لوگوں کو مزید بتایا کہ زنسکر سب ڈویژن کے لیے پہلے ہی 12 موبائل ٹاورز منظور کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان ٹاورز کی تنصیب کا کام ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کووڈ -19 پینڈیمک کے پیش نظر نہیں کیا جا سکا اور لوگوں کو یقین دلایا کہ حالات بہتر ہوتے ہی کام شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے لداخ سے لونگناک روڈ کی بدترین حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ ڈائریکٹر جنرل بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کے پاس لے جانے کی یقین دہانی کرائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.