ETV Bharat / state

لداخ یوٹی کے سرکاری ملازموں کے لیے ہدایات جاری

جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس میں لداخ کے تمام سرکاری ملازمین سے کہا گیا کہ وہ سرکاری ملازمت کی تمام گائیڈ لائینز کے مطابق کسی بھی سیاسی پارٹی سے وابستگی نہیں رکھ سکتے ہیں اور نہ ہی وہ کسی انتخابی سرگرمی کا بلواسطہ یا بلاواسطہ طور حصہ بن سکتے ہیں۔

لداخ یوٹی کے سرکاری ملازموں کے لیے ہدایات جاری
لداخ یوٹی کے سرکاری ملازموں کے لیے ہدایات جاری
author img

By

Published : Sep 26, 2020, 10:30 PM IST

وہیں جاری کردہ حکمنامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کوئی بھی سرکاری ملازم ریڈیو، ٹیلی ویژن یا اخبار میں کسی بھی معاملے کے تئیں نہ تو اپنے طور کوئی لب کشی کرسکتا ہے اور نہ اپنی رائے زنی ہی۔

حکمنامے میں مزید کہا کہ کوئی بھی سرکاری ملازم سماجی رابطہ گاہوں پر کس بھی موضوع پر تنقید کرنے سے پرہیز کریں ۔تاکہ سرکاری کام کاج میں کسی قسم کا تضاد یا دیگر مسائل پیدا نہ ہوسکے۔

آرڈر میں واضح طور کہا گیا کہ اگر کوئی ملازم سروسز گائڈ لائنز یا دیگر احکامات کی خلاف ورزی کرنے کا مرتکب پایا گیا تو اس سےرہنما خطوط کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ حکمنامہ اس تناظر میں سامنے آیا جس میں یو ٹی انتظامیہ کو یہ شکایات موصول ہورہی تھیں کہ کئی ملازم سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے سیاسی معمولات میں مداخلت کرتے ہوئے وہیں سرکاری پالیسوں کی نکتہ چینی بھی کرتے رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.