مرکز کے زیر انتظام لداخ میں کورونا وائرس کے علامات و امکانات پائے جانے کے پیش نظر انتظامیہ نے 31 تاریخ تک تمام کالجز اور یونیورسٹیز کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
کمشنر سکریٹری ہائر ایجوکیشن لداخ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے علامات و امکانات پائے جانے کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا کہ 31 مارچ تک کالجز اور یونیورسٹیز بند رہیں گے۔
گذشتہ ہفتے انتظامیہ نے علاقے کے تمام اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
واضح رہے کہ لداخ کے لیہ علاقے سے تعلق رکھنے والے 76 سالہ محمد علی کی ہسپتال میں موت ہوئی تھی۔ مقامی عوام تشویش میں مبتلا تھی کہ یہ موت کوررونا وائرس سے ہو سکتی ہے۔ ان کی موت کے بعد فوری طور پر ان کے سیمپلز جانچ کے لیے دہلی بھیج دیے گئے تھے، تاہم اس کے ٹسٹ منفی نکلے ہیں
واضح رہے کہ وادی کشمیر کے 4 اضلاع اور جموں میں 2 اضلاع میں تمام پرائمری اسکولز کو 31 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے وہیں آج جموں میں سنیما ہالز کو بھی بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔