ETV Bharat / state

کورونا وائرس: لداخ میں عالمی یوم یوگا کی اجتماعی تقریب منسوخ

author img

By

Published : Jun 13, 2020, 8:31 PM IST

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر نے لداخی زبان میں یوگا سے متعلق ویڈیو ریلیز کرتے ہوئے عالمی یوم یوگا کی اجتماع تقریب کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کورونا وائرس: لداخ میں عالمی یوم یوگا کی اجتماعی تقریب منسوخ
کورونا وائرس: لداخ میں عالمی یوم یوگا کی اجتماعی تقریب منسوخ

نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ برائے سووا ریگپا (این آر آئی ایس آر) نے بین الاقوامی یوگا ڈے کا مشاہدہ کرنے کے لیے لداخی زبان میں یوگا آسن پر ایک ویڈیو ریلیز کیا۔

لداخ کے لیفٹینٹ گورنر (ایل جی) آر کے ماتھر نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ویڈیو ریلیز کیا، اس تقریب میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔

انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ویڈیو ریلیز کرنے کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا گیا ’’صحت مند ذہن اور جسم کو یقینی بنانے کے لئے روزانہ کی زندگی میں یوگا کی مشق کرنے کی اہمیت پر لداخ کے لوگوں میں شعور پیدا کرنا۔‘‘

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے، ایل جی ماتھر نے کہا ’’اس جشن (21 جون)کو اقوام متحدہ نے 2014 میں ہمارے وزیر اعظم کی درخواست کی وجہ سے منظور کیا تھا اور اس کے بعد سے یہ واقعی ایک عالمی تقریب بن گئی ہے۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھاکہ ’’اس سال لداخ میں بین الاقوامی یوگا ڈے کا انعقاد طے پایا تھا لیکن کووڈ19 وبا کی وجہ سے اسے منسوخ کرنا پڑا۔‘‘

ایل جی نے یوگا کو قدیم روایت کا ایک انمول تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’جسمانی، ذہنی اور روحانی طور پر صحت مند رہنے کے لئے روزانہ یوگا کی مشق کرنے کی عادت ڈالنی چاہئے۔‘‘

لیفٹیننٹ گورنر نے لداخی میں یوگا آسن پر ویڈیو بنانے اور ان کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو فروغ دینے کے لئے 21 جون کو بین الاقوامی یوگا ڈے کے بارے میں لداخی عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی کوششوں پر این آر ایس آر لیہہ کی تعریف کی۔

ایل جی نے لداخ کی عوام سے 21 جون کو اپنے اہل خانہ سمیت گھروں میں رہ کر ہی اس قومی جشن میں شامل ہونے کی تلقین کی۔

ویڈیو ریلیز پروگرام میں ایل جی کے مشیر، لداخ ایومنگ نارولا، ڈویژنل کمشنر لداخ، سوگت بسواس، ڈائریکٹر، این آر ایس آر لیہ ڈاکٹر پدما گورمیٹ نے بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اس تقریب میں شرکت کی۔

ویڈیو کے بارے میں اپنے تقریر میں ڈاکٹر پدما گورمیٹ، ڈائریکٹر سووا ریگپا نے کہا کہ ’’یہ وزارت آیوش کے عام یوگا پروٹوکول کی بنیاد پر لداخی زبان میں بنائی گئی یوگا سے متعلق پہلی ویڈیو ہے۔‘‘

انہوں نے ویڈیو کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا ’’لداخ کی عوام کو الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے یوگا سکھانے اور بین الاقوامی یوگا ڈے پر لوگوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائے جانے کی خاطر 21 جون کی صبح 7:00 بجے لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔‘‘

واضح رہے کہ یوگا کا پہلا بین الاقوامی دن 21 جون 2015 کو پوری دنیا میں منایا گیا اور نریندر مودی کی قیادت میں دارالحکومت دہلی میں ایک تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں تقریباً 30 ہزار لوگوں نے شرکت کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.