ETV Bharat / state

کورونا وائرس: لداخ کے رُکن پارلیمان نے انتظامات کا جائزہ لیا - JT namgyal

لداخ کے رُکن پارلیمان جے ٹی نمگیال نے آج لیہہ ایئر پورٹ کا دورہ کیا اور وہاں کورونا وائرس کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

کورونا وائرس: لداخ کے رُکن پارلیمان نے انتظامات کا جائزہ

author img

By

Published : Mar 1, 2020, 9:31 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 2:25 AM IST

اطلاعات کے مطابق نمگیال نے ایئر پورٹ پر مختلف ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے تھرمل اسکریننگ کے طریقۂ کار کا معائنہ کیا۔

کورونا وائرس: لداخ کے رُکن پارلیمان نے انتظامات کا جائزہ
کورونا وائرس: لداخ کے رُکن پارلیمان نے انتظامات کا جائزہ

انہوں نے مسافروں اور طبی عملے سے بات چیت کی اور چین اور دیگر غیر ملکی ممالک میں کورونا کے سلسلے میں دہلی، جموں اور سرینگر سے لداخ آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا۔

جے ٹی نمگیال نے ایس این ایم ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور علیحدہ وارڈز اور سانس کی شدید بیماری میں مبتلا مریضوں کے وینٹیلیٹر مینجمنٹ کا بھی جائزہ لیا۔

نمگیال نے لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر سے بھی ملاقات کی اور کے بی آر ایئر پورٹ لیہ، لیہ منالی ہائی وے، لیہ سرینگر ہائی وے، اور نوبرا میں تھرمل کیمروں اور فل باڈی اسکین کی تنصیب سمیت مناسب ایکشن پلان کی سہولت فراہم کرنے کی اپیل کی، تاکہ لداخ آنے والے ہر مسافروں کی اسکیننگ کی جا سکے۔

انہوں نے آنے والے مہینوں میں منالی اور سرینگر شاہراہ کے ذریعے لداخ پہنچنے والے مسافروں کی اسکریننگ کے لیے مختلف مقدمات پر الگ الگ وارڈ رکھنے پر بھی زور دیا۔

لداخ کے رُکن پارلیمان نے مرکزی وزارت صحت سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے اپیل کی کہ جلد از جلد مکمل باڈی اسکینرز اور دیگر مطلوبہ ساز و سامان سمیت مزید مشینری فراہم کیا جائے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 2:25 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.