ETV Bharat / state

'کانگریس بی جے پی کی شبیہ کو خراب کرنا چاہتی'

بی جے پی نے لیہہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کو پیسے تقسیم کئے جانے کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کانگریس کی طرف سے کی گئی سازش ہے تا کہ بی جے پی کی شبیہہ کو خراب کیا جا سکے ۔

author img

By

Published : May 9, 2019, 11:05 AM IST

لیہہ کے انچارج وکرم رندھاوا کی پریس کانفرنس، متعلقہ تصویر

ایک پریس کانفرنس کے دوران لیہہ کے انچارج وکرم رندھاوا (جس پر پریس کانفرنس کے دوران لیہہ کے صحافیوں میں نوٹ تقسیم کرنے کا الزام ہے) نے کہا کہ کشمیر میں بی جے پی مخالف عناصر نے کانگریس کے ساتھ مل کر یہ سازش رچی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں جو لفافے تقسیم کئے جا رہے ہیں ان میں نوٹ نہیں بلکہ وزیر دفاع کے دورہ کے دعوت نامے تھے۔

لیہہ کے انچارج وکرم رندھاوا کی پریس کانفرنس، متعلقہ ویڈیو
کچھ صحافیوں نے لفافے کھولے اور یہ کہہ کر واپس لوٹا دئیے کہ انہیں خصوصی دعوت ناموں کی ضرورت نہیں ہے، لیکن مابعد کانگریس کے حامی کچھ صحافیوں نے ان لفافوں میں نوٹ ہونے کا الزام عائد کیا۔ رندھاوا نے کہا کہ پریس کانفرنس کے بعد ان صحافیوں نے ان کے ساتھ کھانا کھایا، جس کے لئے بی جے پی نے 11ہزار روپے بل ادا کیا، کیا یہ رشوت نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے ایک دن کے بعد بھاجپا کے خلاف شکایت درج کروائی۔انہوں نے جموں کے صحافیوں پر اس معاملہ کو ہوا دینے کا الزام لگاتے ہوئے جموں پریس کلب کو ’کانگریس اور کشمیر کے حمایتی ‘لیہہ کے صحافیوں کے خلاف صف آراء ہونے کی اپیل کی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.