ETV Bharat / state

وزیر داخلہ نے مطالبات پورا کرنے کی حامی بھری: تھپستن چیوانگ - وزیر داخلہ نے ہمیں یقین دہانی کی

بی جے پی کے سابق لیڈر اور سابق رکن لوک سبھا تھپستن چیوانگ نے کہا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ضلع لیہہ کی مذہبی، سیاسی، سماجی اور طلبہ تنظیموں پر مشتمل اپیکس باڈی کے مطالبات کو صد فیصد پورا کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ
author img

By

Published : Sep 28, 2020, 9:16 PM IST

بی جے پی کے سابق لیڈر اور سابق رکن لوک سبھا تھپستن چیوانگ نے کہا کہ لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے انتخابات کے اختتام کے پندرہ روز بعد مرکزی وزیر داخلہ سے لداخ پیپلز مومنٹ فار کانسٹی ٹیوشنل سیف گارڈس کا ایک وفد دلی میں ملاقات کرے گا جس میں ہمارے خدشات و مطالبات کو دور کیا جائے گا۔

موصوف نے پیر کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا: 'اپیکس باڈی کی ایک وفد نے جمعے کو وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی۔ بات چیت خوشگوار ماحول میں ہوئی اور موصوف وزیر داخلہ نے ہمیں یقین دہانی کی کہ چاہئے چھٹے شیڈول کے اندر یا آئین کے کسی دوسرے دفعہ کے تحت لداخ کے لوگوں کی مانگ کو صد فیصد پورا کیا جائے گا'۔

تھپستن چیوانگ نے کہا کہ الیکشن کا سلسلہ ختم ہونے کے پندرہ روز بعد لداخ پیپلز مومنٹ فار کانسٹی ٹیوشنل سیف گارڈس کا ایک بڑا وفد مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد خواتین کا راج بھون کوچ کا پروگرام ناکام

انہوں نے کہا: 'لداخ خود مختار ترقیاتی کونسل لیہہ کے انتخابات ختم ہونے کے پندرہ روز بعد لداخ پیپلز مومنٹ فار کانسٹی ٹیوشنل سیف گارڈس کا ایک بڑا وفد جس میں کرگل کی سیاسی، مذہبی و سماجی جماعتوں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے، مرکزی وزیر داخلہ شری امیت شاہ سے دلی میں ملیں گے اور لداخی لوگوں کے خدشات اور مطالبات پر بات چیت ہوگی'۔

موصوف سابق رکن لوک سبھا نے کہا کہ اس ملاقات کے دوران ہمارے اراضی، نوکریوں، زبان، ڈیموگرافی وغیرہ کے بارے میں خدشات کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ اپیکس باڈی نے اپنے مطالبات و خدشات، خاص کر لداخ میں جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کے طرز پر ڈومیسائل قانون لاگو نہ کرنے، کو لے کر لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے 16 اکتوبر سے منعقد ہونے والے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم اپیکس باڈی نے جمعے کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کرنے کے بعد بائیکاٹ کال واپس لے لی ہے اور لوگوں سے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.