مرکز کے زیر انتظام لداخ خطے کی گلوان وادی میں جاری بھارت اور چینی افواج کے مابین کشیدگی کے چلتے بدھ کو آرمی چیف جنرل ایم ایم ناروانے نے مشرقی لداخ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران جنرل ایم ایم ناروانے نے حقیقی لائن آف کنٹرول سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔
جنرل ایم ایم ناروانے کے ہمراہ لیفٹیننٹ جنرل وی کے جوشی، جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف، ناردرن کمانڈ اور لیفٹیننٹ جنرل ہرندر سنگھ، جنرل آفیسر کمانڈنگ فائر اینڈ فیوری کور بھی تھے۔
فوجی سربراہ کو جنرل آفیسر کمانڈنگ، تریسول ڈویژن نے مشرقی لداخ میں موجودہ صورتحال اور آپریشنل تیاری کے بارے جانکاری دی۔
انہوں نے خطے میں تعینات فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔
بعد ازاں جنرل ایم ایم ناروانے کے ہمراہ لیفٹیننٹ جنرل وی کے جوشی نے فائر اینڈ فیوری کور کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں لیفٹیننٹ جنرل ہریندر سنگھ نے موجودہ صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔