ETV Bharat / state

رہبرکھیل میں بطور عارضی ملازمین کا خاموش احتجاج - دوسرے مرحلے میں آنے والے ملازمین

جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں رہبر کھیل میں عارضی طور پر کام کر رہے ملازمین نے مستقل نہ کیے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔

عارضی ملازمین کا خاموش احتجاج
عارضی ملازمین کا خاموش احتجاج
author img

By

Published : Jul 1, 2020, 5:58 PM IST

احتجاج کرتے ہوئے ملازمین نے دوسرے فیض میں آنے والے چار ہزار سے زائد عارضی ملازمین کو مستقل کیے جانے کی مانگ دہرائی ہے۔

عارضی ملازمین کا خاموش احتجاج

احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ 'سنہ 2018 میں حکومت نے ہمارے ساتھ اس بات کا وعدہ کیا کہ دوسرے مرحلے میں آنے والے ملازمین کو مستقل کیا جائے'۔

انہوں نے کہا کہ رہبر کھیل اسکیم کے تحت عارضی طور پر لگائے گئے نوجوانوں کو شعبہ کھیل میں مستقل کے احکامات صادر کئے جائیں۔

اس اسکیم کے تحت پڑھے لکھے نوجوانوں کو مزدور سے بھی کم ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے جو کہ پی ایچ ڈی، ایم فل، جے آر ایف، ایس ای ٹی، این ای ٹی والے اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے اور ان کی قابلیت اور صلاحیت کے ساتھ ایک بڑا مزاق ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس اسکیم میں لگائے گئے تمام نوجوانوں کو منتقل کیا جائے اور رہبر کھیل سکیم میں فی الفور ترمیم کی جائے تاکہ اس مہنگائی کے دور میں یہ اپنی زندگی خوش اسلوبی سے بسر کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.