کپواڑہ: شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی سے ایک خاتون کی موت پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جموں و کشمیر اپنی پارٹی، کپواڑہ یونٹ، نے انتظامیہ سے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرنے کے علاوہ متوفیہ کے اہل خانہ کو معاوضہ فراہم کرنے کی بھی اپیل کی۔ Woman’s Death Allegedly Due to Negligence of Doctors, JKAP Demands Probe ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے نائب ضلع صدر عبد الرشید بٹ نے کپواڑہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
جموں و کشمیر اپنی پارٹی لیڈر نے سب ڈسٹرکٹ اسپتال کپواڑہ میں ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی سے خاتون کی موت کے حوالے سے مزید کہا کہ ’’اگر تحقیقات کے دوران یہ واضح ہو جاتا ہے کہ ڈاکٹروں کی لاپرواہی سے ہی خاتون کی موت ہوئی تو اس صورت میں قصوروار ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔‘‘ JKAP Demands Probe into Woman’s Death in SDH Kupwara انہوں نے انتظامیہ سے مقررہ وقت تک تحقیقات مکمل کیے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔
دریں اثناء، انہوں نے اسپتالوں، طبی مراکز میں عملہ کی کمی پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ Woman’s Death in SDH Kupwara انہوں نے کہا کہ ’’اکثر و بیشتر طبی و نیم طبی عملہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری کے ساتھ انجام نہیں دیتے جس کے سبب اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔‘‘
- مزید پڑھیں: بروقت علاج نہ ملنے سے مریض کی موت