ETV Bharat / state

ضلع کپوارہ میں ایک خاتون سمیت دو افراد غرقاب - Jammu and Kashmir

متوفی خاتون کی شناخت سبی بیگم زوجہ محمد سعید ساکن رشن پورہ جب کہ نوجوان کی شناخت منظور احمد ریشی ولد محمد یعقوب ریشی ساکن کھنہ بل کے بطور ہوئی ہے۔

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ایک خاتون سمیت دو افراد غرقآب

author img

By

Published : Jul 22, 2021, 5:50 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کرال پورہ علاقے میں جمعرات کی دو پہر کو ایک 55 سالہ خاتون سمیت دو افراد غرقاب ہوکر لقمہ اجل ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے کرال پورہ علاقے میں جمعرات کی دوپہر کو ایک 55 سالہ خاتون اور ایک 26 سالہ نوجوان ایک نالے کو پار کرنے کے لئے اس پر لگائے گئے ایک لکڑی کے پل پر چل رہے تھے کہ دونوں پھسل کر نالے میں ڈوب گئے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ دونوں کو فوری طور پر پانی سے نکال کر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کرال پورہ پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کپواڑہ فرضی عسکری حملہ: بی جے پی کے دو لیڈر اور ان کے پی ایس او گرفتار

متوفی خاتون کی شناخت سبی بیگم زوجہ محمد سعید ساکن رشن پورہ جب کہ نوجوان کی شناخت منظور احمد ریشی ولد محمد یعقوب ریشی ساکن کھنہ بل کے بطور ہوئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.