شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں قصبہ ہندوراہ سے دس کلومیٹر دور چنجمولہ، راجوار علاقے میں گزشتہ شب نامعلوم افراد نے درجنوں اخروٹ کے درخت کاٹ گرائے۔
اخروٹ کے درختوں کے کاٹے جانے کے معاملے سے عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
کاشتکاروں نے ضلع انتظامیہ سے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے متاثرین کو معاوضہ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں: کپواڑہ میں کمیونٹی کلاسز کا آغاز
کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ اخروٹ کے درختوں سے حاصل ہونے والی آمدنی سے ان کے گھر کا چولیا جلتا تھا اور اب وہ اس آمدن سے محروم ہو گئے ہیں۔
محکمہ مال کی ایک ٹیم نے تحصیلدار زچلڈارہ کی سربراہی میں موقع پر جا کر تحقیقاتی عمل کا آغاز کیا ہے۔
مزید پڑھیں: کپواڑہ: کاشتکاروں کو کھیتوں میں ہی کورونا کا ٹیکہ دیا جا رہا ہے