ETV Bharat / state

فلٹریشن پلانٹ کا کام ادھورا چھوڑنے پر عوام برہم

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں وڈی پورہ فلٹریشن پلانٹ کا کام ادھورا چھوڑنے پر لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

فلٹریشن پلانٹ کا کام ادھورا چھوڑنے پر عوام برہم
فلٹریشن پلانٹ کا کام ادھورا چھوڑنے پر عوام برہم
author img

By

Published : Aug 12, 2020, 7:06 PM IST

شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں پینے کے صاف پانی کی قلت کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے وڈی پورہ علاقے میں ایک فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا جو نا معلوم وجوہات کی بنا پر ادھورا چھوڑ دیا گیا۔

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کئی سال قبل علاقے میں فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر کا کام شروع کیے جانے سے مقامی آبادی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی، تاہم اس کام کو پورا نہ کیے جانے سے علاقے میں پانی کی شدید قلت برقرار ہے۔

فلٹریشن پلانٹ کا کام ادھورا چھوڑنے پر عوام برہم

اس حوالے سے مقامی آبادی کا کہنا تھا کہ انہوں نے متعلقہ افسران و ٹھیکہ دار سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ’’رقومات واگزار نہ کیے جانے کے سبب فلٹریشن پر مزید کام ممکن نہ ہو سکا۔‘‘

انہوں نے اس حوال سے لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ سے فنڈس واگزار کرنے کی اپیل کی تاکہ علاقے میں پانی کی عدم دستیابی کے حوالے سے مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.