ETV Bharat / state

کپواڑہ: ڈی ڈی سی انتخابی ریلی کے دوران دو شخص گرفتار - پٹرول سے بھری بوتلوں کے ساتھ گرفتار

ضلع کپواڑہ میں پی اے جی ڈی امیدوار کی انتخابی ریلی میں پولیس نے دو مشتبہ شخص کو پٹرول سے بھری بوتلوں کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

two youth arrested during ddc election rally in kupwara
کپواڑہ: ڈی ڈی سی انتخابی ریلی کے دوران دو شخص گرفتار
author img

By

Published : Dec 15, 2020, 5:09 PM IST

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ میں گپکار الائنس کے امیدوار کی انتخابی ریلی کے دوران پولیس نے دو نوجوان کو پٹرول سے بھری بوتلوں کے ساتھ حراست میں لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز الائنس گپکار ڈکلیریشن (پی اے جی ڈی) کے امیدوار ورنوکاوڑی کی کپواڑہ میں ڈی ڈی سی انتخابی ریلی کا انعقاد کر رہے تھے، جس میں پولیس نے 2 نوجوان کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا، جن کے قبضے سے پٹرول کی بوتل بھی برآمد کی گئی ہے، دونوں نوجوانوں سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

ایس ایس پی کپواڑہ شری امباکر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حراست میں لیے گیے نوجوانوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، کہ ریلی میں یہ دونوں نوجوان پٹرول سے بھری بوتل کس مقصد سے لائے تھے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کل ہونی ہے اور آٹھویں و آخری مرحلے کی ووٹنگ 19 دسمبر کو ہوگی، جبکہ نتائج کا اعلان 22 دسمبر کو کیا جائےگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.