شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ایک دوردارز بڈنمبل گاؤں میں آج بھی پرانے طرز کی پانی پر چلنے والی چکی (گراٹ) جو کہ کشمیری ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے، اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کشمیری عوام ابتداء سے ہی قدرتی وسائل کا صحیح اور مؤثر استعمال کرتے تھے۔
یہ چکی کشمیری ورثے کا ایک اہم حصہ ہے جو اب بھی کپواڑہ کے دورافتادہ گاؤں بڈنمبل، چوکی بل میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دور دراز علاقوں سے لوگ یہاں آٹا، چاول اور مسالے پیسنے آتے ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق اگرچہ جدید دور میں مشینری کا استعمال کر کے ایسے کام کو آسانی سے کیا جا رہا ہے۔ تاہم قدیم دور سے استعمال ہونے والی پن چکی یہاں کی تہذیب و تمدن کا حصہ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ اس ورثے کو بچانے اور قائم رکھنے میں مل کر اہم رول ادا کریں۔