سکیورٹی فورسز نے بتایا کہ جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں ملنے والی خفیہ جانکاری کے بعد مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا، جہاں گاڑیوں کے چیک پوائنٹس قائم کیے گئے۔ اس دوران تین عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا۔ Three Militants Arrested In Kashmir
فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ان تینوں مبینہ عسکریت پسندوں کو کپواڑہ ضلع کے ہادی پورہ، واٹھور اور آلوسا میں گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے قبضے سے تین پستول، دو میگزین اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ انہوں نے قانون کے متعلقہ سیکشن کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس کا کپوارہ سے دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ