ETV Bharat / state

کپواڑہ: وقت پر تنخواہ نہ ملنے سے عارضی ملازمین برہم

author img

By

Published : Feb 4, 2021, 10:23 PM IST

کنٹنجنٹ پیڈ کک ایمپلائز جموں وکشمیر کے ریاستی صدر عبدالغنی کا کہنا ہے کہ اگر ملازمین کا مسئلہ حل نہیں ہوا تو ہم لوگ اپنے اہل و عیال کے ساتھ سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہوں گے۔

Abd ul Ghani
عبدالغنی

کنٹنجنٹ پیڈ کک ایمپلائز جموں وکشمیر کے ریاستی صدر عبدالغنی ملک نے ہندواڑہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کنجنٹ پیڈ کک امپلائی معمولی تنخواہ پر کام کرتے ہیں اور یہ لوگ اپنی ڈیوٹی بخوبی انجام دیتے آئے ہیں۔ چاہے برہان وانی کو مارے جانے کو لے کر تشدد ہو یا کووڈ-19 کی وبا، چاہئے رات کی ڈیوٹی ہو یا دن کی، ان ملازمین نے اپنی ڈیوٹی بخوبی دی۔

انہوں نے کہا کہ وعدہ کیا گیا تھا کہ ایس آر او/ 308 کے تحت انہیں 50 فیصد کوٹا دیا جائے گا۔ وہ بھی کچھ سالوں تک دیا گیا، لیکن 2018 کے بعد نہ انہیں اس کوٹا میں کچھ دیا گیا اور نہ ہی ان کی ڈی پی سی کے مسئ‏لے کا کچھ ہوا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے لیے بنائے گئے ایکٹ کے حساب سے ملازمین کو تنخواہیں دی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: کپوارہ: بنیادی سہولیات کا فقدان، زچلڈارہ میں عوام کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ این سی پی ڈبلیو، کنجنٹ پیڈ اور کک ایمپلائز سے محکمہ صرف کام لے رہا ہے۔ انہیں وقت پر تنخواہیں نہیں دی جا رہی ہیں۔ محکمہ ان غریب ملازمین سے دو سو روپے کی تنخواہ پر کھچر کی طرح کام لے رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہم نے محکمہ ایجوکیشن کے ڈائریکٹر کو مارچ تک کا وقت دیا ہے۔ اگر ہمارے ان مطالبات کو نہیں مانا گیا تو ہم لوگ اپنے اہل و عیال کے ساتھ سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ پر عائد ہوگی۔ اس کے بعد جو بھی نتائج ہوں گے اس کی زمہ داری بھی محکمہ پر ہی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.