ہندواڑہ: شمالی کشمیر کے ہندواڑہ میں اتوار کی دوپہر کو ایک نوجوان تالاب میں نہانے کے دوران ڈوب گیا۔ یہ واقعہ ہندواڑہ کے راجوار علاقے کے بھون وٹسر گاؤں کا بتایا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک 17 سالہ نوجوان لڑکا نہانے کے دوران بھون علاقہ میں واقع تالاب میں ڈوب گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی زچلڈارہ پولیس ٹیم اور فوج موقع پر پہنچی۔ فوج اور زچلڈارہ پولیس ٹیم، مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر لاش باہر نکالنے کے لیے آپریشن شروع کیا۔ Teenager Drowns in Pond
دریں اثنا، پولیس ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نہاتے ہوئے ایک نواجون تالاب میں ڈوب گیا، تاہم انہوں نے نوجوان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اہلکار نے نوجوان کی شناخت الطاف احمد ولد محمد شفیع ساکن بھون کے طور پر کی ہے تاہم فوج، پولیس اور سول لوگوں کی جانب سے ریسکیو آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ Teenager Drowns in Pond
یہ بھی پڑھیں: کنویں سے بھالو کو ریسکیو کیا گیا