ETV Bharat / state

سرینگر جموں شاہراہ حادثہ: ایان شیخ نے دکھ کا اظہار کیا

سرینگر جموں شاہراہ پر کپواڑہ کے رہنے والے دو افراد کے جاں بحق ہونے پر سماجی کارکن ایان شیخ نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Srinagar-Jammu highway accident: Ayan Sheikh expressed grief
سرینگر جموں شاہراہ حادثہ: ایان شیخ نے دکھ کا اظہار کیا
author img

By

Published : Jan 24, 2021, 10:24 PM IST

جموں سرینگر شاہراہ موت کا شاہراہ بنتا جارہا ہے۔ ہر گزرتے دن انسانی جانوں کا زیاں ہو رہا ہے۔ سماجی کارکن ایان شیخ نے اپنے بیان میں شاہراہ پر کپواڑہ کے دو افراد کی حادثاتی موت ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے واضح طور پر لاپرواہی کی نشاندہی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بظاہر انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہے کیونکہ پھنسے ہوئے مسافروں، ڈرائیوروں کو مناسب مدد اور ضروری چیزیں جیسے کمبل وغیرہ فراہم نہیں کیے جارہے ہیں اور ان درماندہ مسافروں اورڈارئیوروں کے ساتھ برا سلوک کیا جارہا ہے۔

ایان شیخ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جب تک شاہراہ پر یہ مسئلہ حل نہیں ہوجاتا تب تک اس طرح کے حادثات رونما ہوتے رہیں گے۔

ایان شیخ نے دونوں افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے تعزیت کی اور اہل خانہ کو صدمہ برادشت کرنے کی تلقین کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.