ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر تعینات ایک فوجی اہلکار نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
فوجی ذرائع کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے 6 آر آر سے وابستہ فوجی اہلکار لوکیندر سنگھ ٹھاکر نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب قریب ڈھائی بجے سروس رائفل سے خود کو گولی مار لی۔
خون سے لت پت فوجی اہلکار کو فوری طور نزدیکی آرمی ہیلتھ سنٹر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
مزید پڑھیں: Kupwara Soldier killed: کپواڑہ میں فوجی اہلکار ہلاک
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ایس ڈی ایچ کپوارہ منتقل کردیا گیا ہے۔